پولیس تشدد کے خلاف امریکہ میں مظاہرے
امریکہ میں گاڑی کے اندر ایک اٹھائیس سالہ غیرمسلح نوجوان پر پولیس کی فائرنگ کے خلاف عوامی مظاہروں کی خبریں ہیں۔
نیوڈیموکریسی نامی انٹرنیٹ ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ریاست آریزونا کے شہر فینیکس میں گاڑی میں بیٹھے ہوئے ایک اٹھائیس سالہ نوجوان جیمز پورٹرگارسیا پر پولیس کی فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ شہر فینیکس کے مظاہرین اپنے ہاتھوں میں جیمز پورٹرگارسیا کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔
عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے فائرنگ کے اس واقعے کا ویڈیو بنا لیا ہے ۔ ویڈیو میں صاف طور پر نظر آرہا ہے کہ گارسیا اپنی کھڑی ہوئی گاڑی میں بیٹھا ہے اور اس کے پاس کوئی ہتھیار بھی نہیں ہے تاہم پولیس افسروں کا دعوی ہے کہ وہ مسلح تھا۔ چار پولیس افسروں نے اس کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا اور اس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اٹھائیس سالہ نوجوان گارسیا ہلاک ہوگیا۔
تازہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجیے