Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • عیسائی فرقوں میں تنازعہ، کلیسا میدان جنگ بن گیا، 5 ہلاک، متعدد زخمی

جنوبی افریقہ کا گرجا گھرمسلح افراد کے حملے سے میدان جنگ بن گیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی افریقہ کے شہرزوربیکوم کے بین الاقوامی پنتاکوستال کے گرجا گھروں میں سے ایک سنیچر کو اس وقت میدان جنگ بن گیا جب مسلح حملہ آوروں نے اس پردھاوا بول دیا۔

مسلح حملہ آوروں نے کلیسا کے باہر گولیاں برسائیں، چرچ میں موجود 150 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا اور فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ دم توڑ گیا۔ وحشیانہ خونریزی میں ایک گاڑی میں 4 افراد جل کر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد پولیس نے یرغمال بنائے گئے افراد کو حملہ آوروں کے چنگل سے چھڑا لیا۔ درجنوں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ چرچ جنوبی افریقہ کے بڑے اور امیر ترین کلیسا‎ؤں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں پہلی مرتبہ اختلافات کی وجہ سے جانیں ضائع نہیں ہوئیں بلکہ 2016 میں اس کلیسا کے صدر کے مرنے کے بعد اختلافات شروع ہوئے تھے۔

 

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ 

ٹیگس