امریکی بحری جنگی بیڑے میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے
امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس بونہوم رچرڈ میں تین روز قبل دھماکہ ہونے کے نتیجے میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے اور ابھی تک اسے بجھایا نہیں جا سکا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے چار سو سے زائد فائر فائیٹرز اس آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ابھی تک اس جنگی بحری جہاز میں لگی آگ پر مکمل طور سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ یو ایس ایس بونہوم ریچارڈ بحری جنگی بیڑے میں اتوار کے روز اندرونی طور ہونے والے دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔
فائر فائٹرز کے علاوہ متعدد امریکی ہیلی کاپٹروں نے بھی بارہ سو سے زائد مرتبہ اس بحری جنگی جہاز پر پانی کے اپنے ٹینک خالی کئے ہیں تاکہ کم از کم جہاز کے عرشے کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو عرشے پر اتارا جا سکے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کم سے کم بحریہ کے پچاس اہلکار بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔
مذکورہ بحری بیڑے کے کمانڈروں نے اس حادثے کو ایک غمناک ترین حادثہ قرار دیا ہے۔ سن انیس سو اٹھاسی میں امریکی بحریہ میں شامل کئے جانے والے اس بحری جنگی جہاز کی لمبائی تقریبا دو سو ستاون میٹر ہے جس میں لگ بھگ ایک ہزار افراد سرگرم عمل تھے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ