Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran

صناع حکیم کی خلق کردہ خوبصورت کائنات میں جس قدر تباہی بشر نے مچائی ہے وہ سب کے سامنے ہے اور اس افسوسناک حقیقت کا کوئی منکر نہیں ہو سکتا۔

انسان پر انسان کی ظلم و زیادتی ہو یا پھر عالم فطرت اور نیچر میں اسکی تباہکاریاں ہوں، حیوانات ہوں یا نباتات ہوں، زمین ہو یا آسمان، جنگل ہو یا بیابان، خشکی ہو یا دریا، زندہ ہو یا مردہ...، ہر کوئی الٰہی قید و بند سے آزاد ہو چکے بشر کی من مانیوں سے جاں بلب ہو چکا ہے اور قرآن کریم کی زبان میں ’’ظَھَرَ الفَسادُ فِی البَرِّ وَالبَحرِ بِما کَسَبَتْ إیدِی النّاس‘‘ یعنی خشکی و تری ہر جگہ دست بشر سے ظلم و فساد و تباہی کے آثار نمایاں ہو چکے ہیں۔

اسی حقیقت اور دنیا کی موجودہ افسوسناک اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسی نے ایک کلیپ بنائی ہے جو واقعی قابل غور ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ کرۂ ارض کو لاحق موجودہ مسائل، بشر سے خدادادی عالم فطرت کا انتقام ہو؟!

ٹیگس