اگر ٹرمپ نے ماضی کی غلطیوں کو دوہرایا تو ایران کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت ہوگا: ایران
ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن علاؤالدین بروجردی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ نے ماضی کی غلطیوں کو دوہرایا تو ایران کا جواب پہلے سے زیادہ ٹھوس اور سخت ہوگا۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن علاؤالدین بروجردی نے کہا کہ "ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ اپنی ماضی کی غلطیوں کو دوہرانا چاہتے ہیں تو پھر ہمارا ردعمل پہلے سے بھی زیادہ سنگين اور سخت ہوگا اور خطے میں امریکی مفادات ہمارے انتقام کے نشانہ پر آجائیں گے۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ہمارا مسلمہ حق ہے اور ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کس ملک کے مد مقابل کھڑے ہیں لہذا وہ ایسی زبان استعمال کرنے سے گریز کریں جو اسلامی جمہوریہ ایران کے وقار اور حیثیت کے مطابق نہ ہو۔