Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۲ Asia/Tehran
  • ناکام امریکا کا چینی باشندوں پر کوویڈ-19 کی ویکسین چرانے کا الزام 

امریکی شعبہ انصاف نے دو چینی باشندوں پر امریکا اور دیگر ممالک میں سیکڑوں کمپنیوں سے کوویڈ-19 کی ویکسین سے متعلق تحقیقات اور کچھ اہم دستاویزات کی چوری کا الزام عائد کیا ہے۔ 

نائب اٹارنی جنرل برای قومی سلامتی امور جان ڈیمرس نے کہا ہے کہ 34 سالہ لی شیااویو اور 33 سالہ ڈونگ جیازی نے امریکا، چین اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ 
ڈیمرس نے ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ چین کے کچھ ہیکرز نے کچھ معاملوں میں اپنے شخصی مفاد کے لئے اور چین کی وزارت دفاع کو فائدہ پہنچانے کے لئے یہ کام کیا ہے۔ 
ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ بودیچ نے کہا کہ چینی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کئے جانے والے سائبر جرائم نہ صرف امریکا بلکہ عالمی معیاروں اور قانون کی حمایت کرنے والے ہر دوسرے ملک کے لئے خطرہ ہیں۔ 
امریکا کے اٹارنی ویلیم ہیسلوپ نے کہا کہ ہیکرز نے پوری دنیا میں مختلف کمپنیوں کو نشانہ بنایا۔ ان کا دعوی تھا کہ پورے امریکا اور دنیا کی متعدد شخصیات، تاجروں اور ایجنسیوں کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کر لیا گیا اور حساس اطلاعات اور اہم بزنس سیکریٹ، ٹکنالوجیوں اور ڈیٹا کی رسائی حاصل کی۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس