Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۳ Asia/Tehran

دنیا میں پھیلی ہوئی کورونا کی وبا اور اس وبا سے جنگ کرنے والے افراد اور طبی عملے کو دنیا کے مشہور فٹبال کھلاڑیوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔

دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس اس وقت دنیا کے 200 کے قریب ممالک میں پھیل چکی ہے جس نے 28 جولائی تک ایک کروڑ 66 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ یہ وبا 6 لاکھ 56 سے زائد افراد کی ہلاکت کی وجہ بھی بنی ہے۔

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ محدود ٹیسٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں وبا کے کیسز کی اصل تعداد کافی زیادہ ہے۔

کورونا وائرس انسان سے کس جانور، چمگادڑ یا پینگولین سے منتقل ہوا یہ ابھی تک معمہ ہے جبکہ اس کے پھیلاؤ کے وقت کے تعین سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔

دنیا بھر کی حکمراں، جمہوری حکومتیں اور بادشاہت، سائنسدان و محققین اس وقت اس وبا سے بچاؤ کی ویکسین کی تیاری اور ممکنہ علاج ڈھونڈ نکالنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ انسانیت کو اس مہلک وبا سے بچایا جاسکے۔

ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا وبا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے سماجی فاصلے پر مبنی نئے معاشرے کی راہ پر گامزن ہے وہیں ان فٹبال اسٹارز نے طبی عملے اور اس خطرناک جنگ میں پیش پیش رہنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: https://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس