Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکی قومی سلامتی کے مشیر بھی کورونا کا شکار

امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

بلومبرگ خبر رساں ایجنسی نے امریکہ کے آگاہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیررابرٹ اوبرائن کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں اور کئی روز سے وہ اپنے دفتر سے غائب ہیں اور قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ رابرٹ اوبرائن اپنی فیملی کے ساتھ ایک بیٹھک کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکہ اس وقت کورونا میں مبتلا اور اسی طرح ہلاکتوں کے حوالے سے پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔

کئے جانے والے ایک سروے نتائج سے بھی پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے نصف سے زائد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے میں امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں اور ان کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح ان سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے 70 فیصد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ریاستوں کے گورنروں پر ٹرمپ سے کہیں زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: https://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس