Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • روسی جنگی طیاروں نے امریکی جاسوس طیارے کو فرار پر مجبور کر دیا

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا  ہے کہ بحر اسود کے اوپر امریکہ کا ایک جاسوس طیارہ پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کا پوسیڈن پی ایٹ  (P-8A Poseidon) جاسوس طیارہ روسی سرحدوں کے قریب آنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم روس کے سوخو ستائیس جنگی طیارے کے بر وقت اقدام کے بعد علاقے کی فضائی حدود سے باہر نکلنے پر مجبور ہو گیا۔

روسی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے روس کے سوخو ستائیس کو دیکھتے ہی راستہ بدل لیا اور روسی سرحدوں سے دور ہو گیا۔

روس کے قومی دفاعی کنٹرول سنٹر نے بھی بائیس جولائی کو اعلان کیا تھا کہ بحراسود اور بالٹیک سی میں روسی بحریہ کے ریڈار سسٹم نے امریکی بحریہ کے یو ٹو ایس اور پوسیڈن پی ایٹ اے اور جرمنی کے اوریون پی تھری سی کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

روس کے قومی دفاعی کنٹرول سسٹم کے مطابق روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ان جاسوس طیاروں کو حدود سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔ روسی حکام ہمیشہ ہی اپنی سرحدوں میں نیٹو اور امریکہ کے اقدامات پر انتباہ دیتے رہے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس