Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • جرمنی سے 12 ہزار دہشت گرد امریکی فوجیوں کی واپسی

جرمنی میں امریکا کے اس وقت 34 ہزار 500 دہشت گرد فوجی موجود ہیں۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ 11 ہزار 900 فوجیوں کو جرمنی سے واپس امریکا بھیجا جائے گا جبکہ 5 ہزار 600 فوجیوں کو اٹلی اور بلجیم سمیت دیگر ممالک میں تعینات کیا جائے گا، جرمنی میں امریکا کے اس وقت 34 ہزار 500 فوجی موجود ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف ہے کہ جرمنی، نیٹو دفاعی اخراجات ہدف کے مطابق پورا نہیں کررہا جبکہ امریکا سے تجارتی فائدہ بھی اٹھا رہا ہے۔

جرمنی نے امریکہ کے اس فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور 20 نمائندوں نے ایک خط کے ذریعے امریکی صدر سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس