Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۲ Asia/Tehran
  • شکست کا خطرہ، ٹرمپ نے انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ 

امریکی صدر نےاپنے ٹوئٹ میں  تجویز دی کہ انتخابات اس وقت تک ملتوی رہیں جب تک لوگ ’مناسب اور محفوظ‘ طریقے سے ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

امریکی صدر، کسی ثبوت کے بغیر ڈاک کے ذریعے ووٹنگ میں فراڈ ہونے کے اپنے دعوے کو دہرا رہے ہیں اور انتخابات  ملتوی کرنے کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں۔

وہ یہ الزام بھی عائد کرتے ہیں کہ اس سے دھاندلی ہو سکتی ہے، تاہم انہوں نے یہ کہنے سے انکار کیا کہ انتخابات میں شکست کی صورت میں کیا وہ نتائج تسلیم کریں گے یا نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں التوا کے حوالے سے سنجیدہ ہیں یا نہیں، یہ ابھی تک مشخص نہیں ہوا ہے جبکہ ایسے کسی بھی اقدام کے لیے امریکی کانگریس سے منظوری لینا لازمی ہے جو انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

ملک کے آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ طے کی گئی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ تجویز ظاہر کرنے کے بعد ڈیموکریٹس ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس