Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی اشارے میں دھمکی: اگر بائيڈن صدر بنے تو خون خرابہ ہوگا

امریکہ کے صدر نے اپنی ایک انتخابی تقریر میں ایک بار پھر نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر الزامات عائد کیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صوبۂ فلوریڈا میں تقریر کرتے ہوئے اپنے ملک میں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو فتنہ گروں کا نام دیا اور کہا کہ وہ پولیس کے بجٹ میں کمی نہیں کریں گے۔ انھوں نے فلوریڈا میں اپنے حامیوں کے درمیان تقریر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ڈیموکریٹس امریکی پولیس کو محدود کر دینا چاہتے ہیں جبکہ پیشہ ور فتنہ گر، پورٹ لینڈ میں دندنا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اسی طرح صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائيڈن پر بھی حملہ کیا اور دعوی کیا کہ اگر بائيڈن الیکشن جیت گئے تو پھر فتنے اور خونہ خرابے میں اضافہ ہو جائے گا اور کوئي بھی  جگہ محفوظ نہیں رہے گي۔ انھوں نے کہا کہ اگر بائیڈن جیت گئے تو چین کی حکومت، امریکہ کی مالک بن جائے گي۔ امریکی صدر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے ایک بار پھر چین کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہم چین کو بھولے نہیں ہیں لیکن نوے دن بعد میں دوبارہ لوگوں سے ہاتھ ملا سکوں گا۔

ٹیگس