Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • روس میں کورونا ویکسین کا کلینکل ٹرائل مکمل

روس کے وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ روس میں کورونا روس میں کا کلینکل ٹرائل مکمل کر لیا گیا۔

روس کے وزیر صحت میخائل موراشکوف نے کہا ہے کہ ملک کے گامالیا نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کورونا ویکسین تیار کر کے اس کا کلینکل ٹرائل مکمل کر لیا گیا۔انھوں نے یکم اگست کو بھی کہا تھا کہ روس میں اکتوبر کے مہینے سے کورونا کے خلاف ویکسینیشن کا عمل وسیع پیمانے پر شروع کر دیا جائے گا۔

روس کی وزارت دفاع نے بھی تین اگست کو اعلان کیا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے والے رضاکار مریضوں کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ اس ویکسین سے کورونا کا سدباب کرنے میں کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔توقع کی جا رہی ہے روس میں اس ویکسین کی ابتدائی پیداوار ستمبر میں شروع ہو جائے گی۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

 

ٹیگس