Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • تازہ ترین سروے رپورٹ؛ ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن سے کافی پیچھے

امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کرائے گئے ایک تازہ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ موجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن سے کافی پیچھے رہ گئے ہیں۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پینسلوانیا اور ویسکانسین میں ہونے والے تازہ ترین سروے نتائج کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں جو بائیڈن 49 فیصد اور ٹرمپ 43 فیصد جبکہ ریاست ویسکانسین میں جو بائیڈن 48 فیصد اور ٹرمپ 42 فیصد مقبول ہیں۔ نومبرکے مہینے میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ نسبت زیادہ ووٹ حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی، سیاہ فاموں کی تحریک اور ان کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ صدارتی انتخابات میں انہیں کافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور ٹرمپ کی متضاد پالیسیاں، اخلاقی بد عنوانیاں اور بد انتظامی ان کی محبوبیت میں کافی کمی کا سبب بنی ہیں۔

ٹیگس