Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیراعظم کی پریشانیوں میں اضافہ

برطانیہ کے وزیر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کی ملک سے علیحدگی کے نتائج کے بارے میں سحت خبردار کیا ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے ملک کی تقسیم کے منفی نتائج کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چاروں برطانوی قوموں، ویلز، اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے رشتے ٹوٹے تو یہ ملک کمزور ہوجائے گا۔

سن دوہزار چودہ میں اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے بارے میں ہونے والے استصواب رائے میں پچپن فیصد لوگوں نے علیحدگی کی مخالفت اور پتنالیس فیصد نے اس کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی اور ملک کے مختلف ریجنوں میں کورونا کے انسداد کے حوالے سے سرکاری پالیسی اور طریقہ کار میں پائے جانے والے تفاوت کی وجہ سے مختلف علاقوں میں علیحدگی کی جانب رجحان میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس