Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • موزمبیق میں ایک اہم بندرگاہ پر داعشی عناصر کا قبضہ

داعش سے وابستہ عناصر نے شمالی موزمبیق کی ایک اہم بندرگاہ پر قبضہ کر لیا ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق موزمبیق کے فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ سے وابستہ عناصر نے  قدرتی گیس سے مالامال " موکیمبوا دا پریا " بندرگاہ پر قبضہ کر لیا۔

موزمبیق کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشتگردوں نے اس بندرگاہ پر حملے میں آرپی جی سیون کا استعمال کیا اور ایک بحری جہاز پر بھی فائرنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق "موکیکمبوا دا پریا" موزمبیق کی سیال کویڈ گیس کی تنصیبات والے علاقے جزیرہ نما افونگی سے اسّی کلومیٹر سے بھی کم کے فاصلے پر ہے اور وہ سقوط کر گیا ہے۔ شمالی موزمبیق دو ہزارسترہ سے دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس