بیلاروس میں مظاہرے اور حکومت کا رد عمل+ ویڈیو
Aug ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۴ Asia/Tehran
بیلاروس میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بیلاروس میں 9 اگست کو صدارتی انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں صدر الیکزینڈر لوکاشنکو 80 فیصد ووٹوں سے کامیاب قرار دیئے گئے تھے جس کے بعد سے سوٹلانا ٹیخانوفسکایا کے حامی سڑکوں پرمظاہرے کر رہے ہیں۔
بیلاروس کے صدر نے اتوار کو اپنے حامیوں سے خطاب میں دوبارہ انتخابات کے انعقاد کے مطالبے کو مسترد کر دیا اور عوام سے مطالبہ کیا کہ ملک کی خود مختاری اور آزادی کا دفاع کریں۔
9 اگست سے جاری مظاہروں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 1 شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
بیلاروس کے حکومت مخالفین کو امریکا اور مغرب کی حمایت حاصل ہے۔