Aug ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ عرب اسرائیل دوستی مشن پر نکلے

امریکی وزیر خارجہ نےعمان کے بادشاہ سے خطے میں امن و استحکام اور صلح کے سلسلے میں بات چیت کی۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین سفارتی تعلقات کی برقراری کے بعد اب امریکی وزیر خارجہ دیگرعرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کی برقراری کے مشن پر روانہ ہو چکے ہیں۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اسرائیل، سوڈان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد عمان پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے عمان کے بادشاہ ھیثم طارق آل سعید سے ملاقات اور گفتگو کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ میں نے عمان کے بادشاہ ہیثم طارق آل سعید سے خطے میں امن و استحکام اور صلح  کے سلسلے میں بات چیت کی۔

واضح رہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں سے متحدہ عرب امارات نے سب سے پہلےاسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے جبکہ فلسطین نے امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کر دیا ہے ۔ امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے اقدام کو فلسطینیوں اور عالم اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت اور غداری قراردیا جا رہا ہے۔

ٹیگس