Aug ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • چین نے امریکی بحری جہاز کو مار بھگایا

چینی بحریہ نے ایک امریکی جنگی جہاز کو جزائر شیشا کی سمندری حدود سے مار بھگایا۔

چینی فوجی ساؤدرن کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر چین کی سمندری حدود میں داخل ہونے والے امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس مسٹن کو علاقے سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے۔

کرنل لی ہوا مین کا کہنا تھا کہ امریکہ عالمی قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بارہا چین کی سمندری حدود میں دراندازی کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس اقدام کے ذریعے عالمی جہاز رانی کے لیے بھی خطرات پیدا کر رہا ہے۔

چین ساوتھ چائینا سی کے بڑے علاقے پر جبکہ ویتنام فلپائن، ملائیشیا، تائیوان اور برونئی اس سمندری علاقے کے کچھ حصے کی ملکیت کے دعوے دار ہیں۔ امریکہ اس علاقے کو بین الاقوامی سمندر قرار دیتا ہے اور اس کے جنگی جہاز اور آبدوزیں مسلسل اس علاقے سے گزرتی رہتی ہیں۔

ٹیگس