بد عنوان نتن یاہو کے خلاف دنیا کے 18 شہروں میں مظاہروں کی تیاری
معاشی بدعنوانی پر اسرائیل کے وزیر اعظم کے خلاف دنیا کے 18 شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق، معاشی بدعنوانی اور کورونا کی روک تھام میں انتہائی کمزور کارکردگی کے خلاف نتن یاہو کی اسرائیل کے اندر مخالفت شدید ہو گئی ہے۔ ان مظاہرین نے اب اسرائیل کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان منتظمین نے بتایا ہے کہ دنیا کے 18 شہروں میں ہم نیتن یاہو کی کارکردگی کے خلاف احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔
نتن یاہو کے مخالفین کا کہنا ہے کہ روزانہ ان کے مخالفین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور اب ہم دنیا کے دوسرے ممالک میں مظاہرے کرکے نتن یاہو کی کارکردگی سے ہر ایک کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل نتن یاہو کے خلاف امریکہ کے کچھ شہروں میں مظاہرے ہوئے تھے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیل میں نتن یاہو کے خلاف وسیع مظاہرے ہوئے ہیں، جس میں ان کے گھر کے باہر مظاہرے بھی شامل ہیں۔ نتن یاہو پر رشوت، بدعنوانی اور غداری کے الزامات عائد ہیں۔