سویڈن میں قرآن مجید کی توہین+ ویڈیو
Aug ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
یورپی ملک سویڈن میں انتہا پسند جماعت کے حامیوں نے قرآن مجید کی توہین اور اس مقدس کتاب آسمانی کو نذر آتش کر دیا جس کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔
سویڈن کے شہر مالمو میں دائیں بازو کے ایک گروپ کے ارکان کی جانب سے مقدس کتاب قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس پروگرام میں ڈنمارک کے متعصب سیاست داں راسمس پلودن کو بھی شرکت کرنا تھی تاہم پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ اس بعد راسمس پلودن کے حامیوں نے کسی دوسری جگہ مسلم مخالف اجتماع کیا جس کے دوران قرآن پاک کو نذرِ آتش کیا جس کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔
مسلمانوں کی کثیر تعداد نے سویڈن کی سڑکوں پر احتجاج کیا جس کے دوران پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کیا۔ 9 مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا۔