Sep ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • پومپیئو کی ہرزہ سرائي: واشنگٹن، ایران اور چین کے درمیان اسلحے کی تجارت نہیں ہونے دے گا!

امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن، ایران اور چین کے درمیان اسلحے کی تجارت کی اجازت نہیں دے گا۔

مائیک پومپیئو نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد اور معاندانہ بیانات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ چین ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کو اسلحہ فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اسے اس سے بہت منافع حاصل ہوگا۔ انھوں نے اسی طرح دعوی کیا کہ اگر چین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو توڑنے کی کوشش کی تو واشنگٹن، بیجنگ کو اس کام کا خمیازہ بھگتنے پر مجبور کر دے گا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں بحال ہوجائیں گی اور اس سے ایران اور چین کے مابین لین دین کم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندی کی مدت میں توسیع کی کوشش میں شرمناک شکست کے بعد امریکہ نے ٹریگر میکنزم کو متحرک کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے لیکن روس، چین اور یورپی یونین نے امریکہ کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب واشنگٹن جوہری معاہدے کا رکن ہی نہیں ہے تو وہ ٹریگر میکنزم کے بارے میں کیسے بات کرسکتا ہے۔

ٹیگس