Sep ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • ڈبلیو ایچ او نے کورونا ویکسین کی تیاری کے دعووں کی پول کھولی

عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری میں کافی وقت لگے گا اور اگلے سال کے اواسط سے پہلے یہ ویکسین تیار نہیں ہو پائےگی۔

عالمی ادارۂ صحت نے کورونا ویکسین کے بارے میں ایک نیا بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین اگلے سال کے اواسط سے پہلے نہیں بنائی جا سکے گی۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دوائیں بنانے والی کسی بھی کمپنی نے ابھی تک کورونا کی جتنی بھی ویکسین بنائي ہے ان میں سے کوئي بھی پچاس فیصد تک بھی کامیاب نہیں رہی ہے۔ دوسری طرف امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے ادارے نے بتایا ہے کہ وہ اکتوبر یا نومبر تک دو ویکسین تیار کرسکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے اس ادارے کی جانب سے بعض میڈیکل اداروں کو جو دستاویزات بھیجی گئی تھیں ان میں ان ویکسین کو 'اے' اور 'بی' کا نام دیا گیا تھا اور دستاویزات میں ویکسین سے متعلق اہم معلومات تھیں۔

حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں تیار ہو رہی کورونا کی ویکسین ایسٹراجینیکا کا تجربہ تیسرے مرحلے میں پہنچ چکا ہے اور وہ ان ویکسینز کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے جو جلد ہی کورونا سے لڑنے کے لیے استعمال ہوں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ رواں ماہ میں ہی یہ ویکسین مارکیٹ میں آئے گی۔

ٹیگس