Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس کے بارے میں شفاف کارکردگی کا چینی صدر کا اعلان

چین کے صدر نے تاکید کی ہے کہ بیجنگ نے کورونا وائرس پھیلاؤ کے سلسلے میں شفاف کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پینگ نے عالمی ادارہ صحت کے آنلائن اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ چین نے کورونا وائرس کے خلاف مہم کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں کی دو ارب ڈالر کی مدد کی ہے۔انھوں نے کہا کہ کورونا ویکسین تیار ہوتے ہی اسے پوری دنیا کو فراہم کیا جائے گا۔

اس سے قبل امریکہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سلسلے میں چین پر شفافیت کا مظاہرہ نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔امریکہ نے عالمی ادارہ صحت پر بھی چین سے ملے ہونے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ اسی بنا پر وہ اس ادارے کی امداد منقطع کر رہا ہے۔حالانکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس قسم کے اقدامات عالمی سطح پر چین کا اثرو رسوخ اور طاقت و توانائی بڑھنے کا باعث بنیں گے۔

ٹیگس