Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران سے امریکہ پھر مایوس ہوا

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع کا دعوی کرنے والا امریکہ نا امید ہو گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ شینکر نے بروکینگز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے گفتگو میں اکتوبر 2020 میں ایران پر عائد اسلحہ جاتی پابندیوں کی مدت کے ختم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ واشنگٹن، اقتصادی لحاظ سے برآمد کرنے والے ممالک یا ایران کے ساتھ ہتھیاروں کی تجارت کرنے والے ممالک کا پیچھا کرے گا۔

ڈیوڈ شینکر نے دعوی کیا کہ ایران کے خلاف سیکورٹی کونسل کی پابندیوں کی واپسی تک تہران کے خلاف دباؤ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو اس بات پر بہت افسوس ہے کہ اسے ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں کی توسیع کے لئے ضروری حمایت حاصل نہ ہو سکی ۔

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بین الاقوامی اصول و قوانین کے برخلاف ہیں اور امریکی دعووں کے برخلاف ان پابندیوں کے ذریعے سے براہ راست ایرانی عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے-

 

ٹیگس