Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • چین نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے میکینزم تیار کر لیا

چین کی کامرس منسٹری نے اعلان کیا ہے کہ چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ایسا میکنیزم تیار کر لیا گیا ہے جس کی ذریعے غیر ملکی کمپنیوں کی سرگرمیوں کو محدود کیا جا سکتا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کسی خاص کمپنی کی طرف تو اشارہ تو نہیں کیا تاہم چین کے اس میکینزم سے غیر ملکی کمپنیوں کے خلاف تادیبی اقدامات عمل میں لائے جا سکیں گے۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹوں سے اس بات کی نشاندہی ہو رہی تھی کہ برطانیہ کی مانند اگر تمام یورپی ملکوں نے ہواوی کے خلاف پابندی عائد کی تو نوکیا اور اریکسن کمپنیوں کے خلاف بھی پابندی عائد کی جا سکے گی۔

امریکی حکومت نے ہواوی کمپنی پر جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے اور اپنی قومی سلامتی کے لئے خطرے کا بہانہ بنا کر چین کی اس کمپنی کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

چین کا ماننا ہے کہ ہواوی کے خلاف جاسوسی کرنے کے امریکی الزام کی بنیادی وجہ امریکی حریف کمپنوں کے مفادات کا تحفظ اور امریکہ میں ہواوی کی مقبولیت کو روکنا ہے۔

ٹیگس