امریکہ نے ہمیں الٹرا سپر سونک میزائل پروگرام کو ترقی دینے پر مجبور کیا
روس کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ نے اے بی ایم معاہدے سے نکل کر ہمیں الٹرا سپرسونک میزائل پروگرام کو ترقی دینے پر مجبور کر دیا ہے۔
صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا تھا کہ سن دوہزار دو میں امریکہ کی جانب سے اینٹی بلیسٹک میزائل ٹریٹی کے خاتمے کے بعد ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کے حامل الٹرا سپر سونک میزائلوں کو ترقی دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ نئے روس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ہمارے پاس جدید ترین ہتھیار موجود ہیں جو اپنی طاقت و توانائی، رفتار اور نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حوالے سے بے مثال ہیں۔
روس نے امریکہ کی میزائل شیلڈ کے جواب میں سن دوہزار انیس تک الٹرا سپر سونک میزائل سسٹم کنژال اور بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل آونگارڈ کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔
روس نے مذکورہ دونوں خطرناک اور تباہ کن ہتھیاروں کی تیاری مقررہ وقت پہلے ہی مکمل کر لی تھی اور سن دوہزار اٹھارہ میں ان کی رونمائی کر دی گئی۔