مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے: چین
چین نے ایک بار پھر امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی سوچ بدل لے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کسی ملک کے ساتھ سرد جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں ںے تہذیبوں کے تصادم کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے امریکا کو تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دی۔
اس سے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دیا تھا۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
دوسری جانب ترک صدر طیب اردوغان نے بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر تاکید کی۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر ترک صدر کا شکریہ اداکیا۔
واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کے حل پر ہے، اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے والے ممالک کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقعے پر جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں عالمی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے ہیں۔