Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • مادورو نے عالمی برادری سے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی

ونزوئیلا کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ونزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اس ملک کے خلاف امریکی پابندیوں کو سخت ہدف تنقید بنایا۔

ونزوئیلا کے صدر نے امریکی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے امن کے حامی ممالک کے امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے پر زور دیا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ونزوئیلا کے صدر نے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ایک اوپن مارکیٹ قائم کرنے کی اپیل کی تاکہ امریکی پابندیوں کے شکار دیگر ممالک بھی غذائی اشیاء اور عوامی ضروریات کی دوسری اشیاء خرید سکیں۔

امریکہ نے گزشتہ مہینوں میں ونزوئیلا پر پابندیوں، دباؤ اور اقتصادی بائیکاٹ کے ذریعے اس ملک کی قانونی حکومت کو گرانے کی بھرپور کوششیں کی ہیں تاہم اس میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے ۔

ٹیگس