Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
  • نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم، اسرائیل نے یو اے ای کو جنگی طیارے فروخت کرنے کی پھر مخالفت کر دی

اسرائیل کی فضائیہ کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات کو ایف-35 جنگی طیارے فروخت کئے جانے کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق امیکم نورکم نے اسرائیل کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو ایف-35 جنگی طیارے فروخت کئے جانے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

  Amikam Norkin نے کہا کہ یہ تشویش کا موضوع ہے۔ صیہونی حکومت کی فضائیہ کے سربراہ کے مطابق اس سے جہاں علاقے میں اسٹراٹیجک توازن خراب ہوگا وہیں کم مدت میں اس کے برے نتائج علاقے میں برآمد ہوں گے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ایف-35 جنگی طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی جس کی اسرائیل میں وسیع پیمانے پر مخالفت ہو رہی ہے۔

ٹیگس