Sep ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت

مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے کل رات بھی کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ناکامی اور نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر اسرائیل میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ان کی ناکامی، مقبوضہ سرزمین کی نا گفتہ بہ صورتحال کے خلاف اور اسی طرح مالی  بدعنوانیوں میں ملوث نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نتن یاہو تم کورونا پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہے اور نتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے اور نتن یاہو استعفیٰ دو کے نعرے درج تھے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات کے تحت صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔

نتن یاہو کو ریاستی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس