Sep ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۴ Asia/Tehran
  • جمہوریہ آذربائجان اور آرمینیا میں جھڑپیں، دسیوں ہلاک و زخمی، ایران کی امن کی اپیل

جمہوریہ آذربائجان کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد آرمینیا کے وزیر اعظم نے آذربائجان کے حکام کو دھمکی دی ہے کہ وہ ان کی خفیہ اطلاعات کا انکشاف کر دیں گے۔

اتوار کو سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں آرمینیا کے وزیر اعظم پاشینین نیکول نے جمہوریہ آذربائجان کے حکام سے کہا ہے کہ وہ عقل کے ناخون لیں، کیونکہ اگر انہوں نے ان کے رازوں کا انکشاف کر دیا تو آذربائجان میں سیاسی طوفان آ جائے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح آذربائجان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ارمینیا کی فوج نے سرحدی علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری ہلاک ہوگئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہوئی جھڑپوں میں دونوں طرف سے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

در ایں اثنا آرمینیا کی وزارت دفاع نے آذربائجان کے تین ٹینک اور دو ہیلی کاپٹروں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے جس کی آذربائجان کی وزارت دفاع نے تردید کی ہے۔

آذربائجان کی وزارت دفاع نے ارمینیا کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی فوجی طاقت میں اضافے پر تاکید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے دونوں ممالک سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر تاکید کی ہے۔

 

 

ٹیگس