Oct ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے، لیبر مین

غاصب صیہونی حکومت کے سابق وزیرجنگ نے نتن یاہو پر اسرائیل کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسرائیل میں خانہ جنگی شروع ہونے پر سخت انتباہ دیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ لیبرمین نے صیہونی حکومت کے اخبار یدیعوت احارانوت سے گفتگو میں اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو پر کڑی تنقید کی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ نتن یاہو اپنے ذاتی مفادات اور سیاسی بقا کے لئے کام کر رہے ہیں اور ان کے لئے کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔انھوں نے نتن یاہو کو ایسی شخصیت قرار دیا جو اقتدار میں رہنے کے لئے سب کچھ کرنے کو تیار رہتی ہے۔ لیبرمین نے کہا کہ نتن یاہو کے اقدامات کی وجہ سے اسرائیل میں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔

یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ لیبرمین نے نتن یاہو کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ اس سے قبل بھی انھوں نے نتن یاہو کو اقتدار کی ہوس کا پجاری قرار دیا تھا۔

ٹیگس