Oct ۰۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  • ورلڈ فوڈ پروگرام کو امن کا نوبل انعام ملا

نوبل کمیٹی نے سن دو ہزار بیس کے لیے اپنا امن انعام اقوام متحدہ سے وابستہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کو عطا کیا ہے۔

نوبل کمیٹی نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایف پی کو یہ انعام دینے کی وجہ اس تنظیم کی طرف سے جنگ زدہ علاقوں میں بھوک کا مقابلہ کرنے کی کوششیں، ان علاقوں کی صورتحال کو بہتر بنانا اور امن قائم کرنا ہے۔ یہ ایسی صورت میں ہے کہ جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو بھی امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

ورلڈ ہیلتھ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کی تشکیل سن انیس سو ترسٹھ میں ہوئي تھی اور یہ تنظیم دنیا کے تراسی ممالک میں ساڑھے آٹھ کروڑ سے زیادہ افراد کو مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ تنظیم ہنگامی صورتحال میں اشیائے خوردونوش کے ساتھ لوگوں کی مدد کرتی ہے اور مقامی تنظیموں کی مدد سے لوگوں کے کھانے پینے کی اشیاء کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔

ٹیگس