Oct ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کے خلاف جہاد کے دعویدار طالبان نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

طالبان نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایک سمجھدار آدمی قرار دیتے ہوئے صدارتی انتخابات میں ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح‌الله مجاہد نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ 3 نومبر کو انتخابات میں صدر ٹرمپ کامیاب ہوں گے اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکالیں گے۔

ذبیح‌الله مجاہد نے اسی طرح امریکی صدر ٹرمپ کے پہلے امریکہ کے نعرے کی بھی حمایت کی اور اسے امریکہ کے پلیس مین سے دوری کے معنی سے تعبیر کیا۔

ایک اور طالبان رہنما نے سی‌بی‌ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کے کورونا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاید ٹرمپ دوسروں کیلئے عجیب اور منطق سے عاری ہوں تاہم طالبان کیلئے ایک سمجھدار شخص ہیں۔

ٹیگس