صیہونی دہشتگردوں کے مابین تصادم، 21 زخمی
Oct ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے اسرائیل کے ایک فوجی اڈے میں فوجیوں (دہشتگردوں) کے مابین ہونے والے تصادم کے بعد کئی صیہونیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت نے لکھا ہے کہ غفعاتی چھاونی میں صیہونی دہشتگردوں کے مابین ایک تصادم ہوا جا میں 21 صیہونی زخمی ہوگئے۔ شدید طور پر زخمی 7 صیہونیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس تصادم کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔