اجتماعی مدافعت کی امید میں کورونا کو نہ پھیلنے دیا جائے: عالمی ادارہ صحت
ڈاکٹر ٹیڈروس نے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانم نے اجتماعی مدافعت یا ’’ہرڈ ایمیونیٹی‘‘ حاصل کرنے کی اُمید میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو غیر اخلاقی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کو لوگوں میں پھیلنے کے لیے آزاد چھوڑ دینا غیر اخلاقی ہے اور یہ مسئلے کا حل بھی نہیں۔
ڈاکٹر ایڈھانم نے کہا کہ اجتماعی مدافعت، وائرس کو لوگوں کے درمیان پھیلانے سے نہیں لوگوں کو وائرس سے محفوظ بنا کر حاصل ہوتی ہے۔
اس سے قبل عالمی ادارۂ صحت نے اعلان کیا تھا کہ کورونا ویکسین کی تیاری میں کافی وقت درکار ہے اور اگلے سال کے اواسط سے پہلے یہ ویکسین تیار نہیں ہو پائے گی۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ دوائیں بنانے والی کسی بھی کمپنی نے ابھی تک کورونا کی جتنی بھی ویکسین تیار کی ہیں اُن میں سے کوئی بھی پچاس فیصد تک بھی کامیاب نہیں رہی۔