کورونا کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ،لندن میں خطرے کا الرٹ جاری
کورونا کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کےبعد لندن میں خطرے کا الرٹ ہائی لیول پر کر دیا گیا ہے۔
برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ لندن میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد پابندیاں سخت کی جارہی ہیں جبکہ لندن کے ساتھ نزدیکی کاؤنٹیز میں بھی ہائی الرٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا خطرے کا الرٹ ہائی لیول پر کر دیا گیا ہے، غیر ضروری سفر کے ساتھ شہریوں کے ایک دوسرے کے گھروں میں جانے اور ریستوران میں ایک ساتھ بیٹھنے پر پابندی ہوگی، جس کا اطلاق جمعہ کی رات سے ہوگا۔
میٹ ہینکوک کا کہنا تھا کہ لندن میں کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی،
لندن میں ایک لاکھ افراد میں سے ہر ہفتے 100 سے زائد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آرہا ہے۔
برطانوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صورتحال بہتر ہونے سے پہلے بدترین ہوگی اور ہمیں اس کے لیے اقدامات کرنے ہیں، اگر دیر کی تو دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے اموات میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔