Oct ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
  • آذربائیجان اور آرمینیا نئے سیز فائر معاہدے پر متفق

آذربائیجان اور آرمینیا نئے سیز فائر معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔

ارنا نیوز کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیر کے روز سے نئے سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گا۔

اس سے قبل ماسکو میں بھی آذربائیجان اور آرمینیا نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے چند گھنٹوں بعد ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین قرہ باغ کے تنازع پر 27 ستمبر سے جنگ شروع ہوئی جس می اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس