Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو امریکہ کا ٹاسک، سعودی عرب سمیت 5 ممالک اسرائیل دوستی کی لسٹ میں

امریکہ کے مطابق سعودی عرب سمیت 5 عرب ملکوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کیلئے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 20 سے گفتگو کرتے ہوئے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر اطلاعات الی کوہن نے کہا کہ تل ابیب چند عرب ممالک کے ساتھ روابط کی برقراری کیلئے رابطے میں ہے اور امریکہ میں 3 نومبر کو صدارتی انتخابات کے بعد اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔

صیہونی حکومت کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسرائیل،  سعودی عرب، عمان، قطر، نیجر( Niger) اور مراکش سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل تل ابیب میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے کہا تھا کہ 5 سے 10 ممالک تل ابیب سے سازشی مذاکرات کیلئے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے بحرین،عرب امارات اور سوڈان  قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری پر متفق ہوگئے ہیں۔ 

ٹیگس