عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر کورونا میں مبتلا
Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
دنیا بھر میں کورونا کا راج ہو گیا ہے اور ہر روز اس سے ہزاروں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹدروس ایڈهانوم "Tedros Adhanom" بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انھیں کورونا وائرس میں مبتلا ایک شخص کی وجہ سے کورونا ہو گیا تاہم اب میری حالت بہتر ہے اور میں گھر میں رہتے ہوئے اپنا کام کرتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہر روز ہزاروں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔