Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • قرہ باغ کے خود ساختہ صدر ڈرون حملے میں ہلاک، آذربائیجان کا دعوا

آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ قرہ باغ کے صدر ہلاک ہو گئے ہیں۔

حقایق قفقاز خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خود کو قرہ باغ کا صدر کہنے والے آراییک ہاروتونیان کے فوجی کارروان پر اتوار کو ڈرون حملہ ہوا جس میں ممکنہ طور پر وہ مارے گئے ہیں۔ ابھی تک آرمینیا نے اس خبر کی تائید یا تردید نہیں کی۔

واضح رہے کہ قرہ باغ کے مسئلے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ 27 ستمبر کو شروع ہوئی ہے اور ماسکو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا مگر اس کے باوجود فریقین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگس