Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۱ Asia/Tehran
  • داعش نے آسٹریا کے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

دہشت گرد گروہ داعش نے منگل کی رات ایک بیان جاری کر کے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

پیر اور منگل کی درمیانی رات ویانا میں متعدد مقامات پر فائرنگ ہوئي تھی اور آسٹریائي میڈیا کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے ویانا کے چھے مقامات پر حملہ کیا ہے۔ ان حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور تیئیس دیگر زخمی ہو گئے۔ آسٹریا کی پولیس نے اس حملے میں شامل کم سے کم چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت متعدد ممالک نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کے روز ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ویانا میں ہوئے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے عالمی برادری کا باہمی تعاون اور مل جل کر کوشش کرنا بہت ضروری ہے۔

ٹیگس