Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  • پولیو اور خسرے کی بیماری میں پھیلاؤ کا خدشہ: اقوام متحدہ

اقوم متحدہ نے پولیو اور خسرے سے نمٹنے کے لئے ممالک سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پولیو اور خسرے کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 665 ملین ڈالر کی ضرورت ہے اور غریب ممالک میں پولیو اور خسرے کے خلاف جاری مہم کورونا سے متاثر ہو گئی ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق بچوں کے لیے انتہائی خطرناک بیماریوں پولیو اور خسرے کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کو665 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک ہنگامی اپیل میں کہا ہے کہ وہ غریب ممالک میں پولیو اور خسرے کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون کریں۔

اقوام متحدہ کے مطابق پولیو کے انسداد کے لیے 400 ملین اور خسرے کے انسداد کے لیے 255 ملین ڈالر درکار ہیں۔

 

ٹیگس