ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر پر ٹرمپ کے حامیوں کا حملہ+ ویڈیو
جہاں ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے سےانکار کر دیا ہے وہیں ٹرمپ کے حامی بھی الگ الگ طریقے سے اپنا غصہ ظاہر کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کے حامیوں نے نو متنخب صدر جو بائیڈن کے دفتر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔
ہفتے کی شب مختلف امریکی ذرائع ابلاغ منجملہ سی این این اور سی بی ایس نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے دو سو نوے الیکٹورل ووٹ حاصل کر لئے ہیں، جو بائیڈن کو تین نومبر دو ہزار بیس کے امریکی صدارتی انتخابات کا فاتح قرار دیا ۔
اس اعلان کے بعد امریکہ کے موجودہ صدر اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی جیت کے اعلان کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ صدارتی انتخابات کے نتیجے کو عدالت میں چیلنج کریں گے، اس لئے کہ تین نومبر دو ہزار بیس کے امریکی صدارتی انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔