Nov ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • لندن میں دہشت گردی کے بعد سراسمیگی اور خوف کا ماحول

لندن میں پولیس اسٹشن سے کار ٹکرانے والے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک چالیس سالہ شخص نے اپنی گاڑی کو پولیس اسٹیشن سے ٹکرانے کے بعد اس کو آگ لگا دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے اس مشکوک واقعے کے بعد پولیس اسٹشین جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے لوگوں کی مدد سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لندن کے شمالی علاقے میں پیش آںے والے اس واقعے ميں کسی شخص کو کوئی نقصان نہيں پہنچا ہے تاہم انسداد دہشتگردی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹیگس