Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • میانمار میں انتخابی نتائچ کا اعلان

میانمار میں مسلمانوں کی قاتل جماعت نے انتخابی معرکہ جیت لیا

میانمارکی حکمران جماعت "نیشنل لیگ برائے جمہوریت" نے 8 نومبرکو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے درکار نشستوں سے زیادہ پرکامیابی حاصل کرلی۔

یونین الیکشن کمیشن (یو ای سی) نےانتخابی نتائج کااعلان کرتے ہوئے بتایا کہ  حکمراں جماعت این ایل ڈی پارٹی نے مرکزی پارلیمنٹ یعنی ایوان نمائندگان(ایوان زیریں) اور ہاؤس آف نیشنلٹیز (ایوان بالا) کی 346 نشستوں پرکامیابی حاصل کی جو پارلیمانی نشستوں کے ہدف سے زیادہ ہیں۔

 یو ای سی کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق این ایل ڈی پارٹی نے ایوان نمائندگان (ایوان زیریں)میں 225 نشستیں ،ہاس آف نیشنلٹیز (ایوان بالا) میں 121 نشستیں، علاقائی یا ریاستی پارلیمنٹ میں 434 نشستیں اورعلاقائی یا ریاستی پارلیمنٹ میں بالترتیب 8نسلی اقلیتی نشستیں حاصل کیں۔

انتخابات میں  نتائج سے 2روز قبل ميانمار ميں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث آنگ سان سوچی کی حکمران جماعت نيشنل ليگ فار ڈيموکريسی نے انتخابات ميں کاميابی کا دعویٰ کیا تھا۔

واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کے دورِ حکومت میں سنہ 2016 اور 2017 کےدرمیان روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا جس پر دنیا بھر کی جانب سے میانمار کی شدید مذمت کی گئی تھی جبکہ آنگ سان سوچی سے امن کا نوبل انعام بھی واپس لےلیا گیا تھا۔

 

 

ٹیگس