لیبیا کے ساحل پرالمناک سانحہ
Nov ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۰:۲۸ Asia/Tehran
لیبیا کے ساحل پر ایک کشتی کے حادثے میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔
ذارئع کے مطابق خمس سے موسوم ایک ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں ستر سے زيادہ افراد ڈوب گئے ہیں۔
پناہگزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے دفتر نے 74 افرادکی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم مرنے والوں کی شہریت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 120 افراد سوار تھے جن میں سے 47 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
مقامی کوسٹ گارڈ کے جوان پانی میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش میں مشغول ہيں۔