Nov ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
  • برکس ممالک مل کر کورونا کا مقابلہ کریں گے

چین نے برکس ممالک کو کورونا سے مقابلے کے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

بذریعہ ویڈیو لنک برکس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو اس وقت اس صدی کی سب سے شدید وبا کا سامنا ہے۔ عالمی معیشت بیسویں صدی کے تیسرے عشرے کی انتہا درجے کی ابتری دیکھنے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر شدید کساد بازاری کا سامنا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کےلیے عالمی اتحاد اور مشترکہ تعاون ناگزیر ہیں۔  

چینی صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا کہ وبا کی وجہ سے عالمی تپش نہیں رکے گی، اور یہ کہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے نمٹنے میں ہرگز کوتاہی نہیں برتنی چاہیے۔

اس ضمن میں چین کا مؤقف پیش کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ بیجنگ اپنی ترقیاتی سطح اور صلاحیتوں کے مطابق بین الاقوامی ذمہ داریاں قبول کرنے کےلیے تیار ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

 

ٹیگس