Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ پر انتخابی نتائج کی تصدیق میں رخنہ اندازی کا الزام

جوبائیڈن کے قانونی مشیر نے ٹرمپ کے الیکشن آفس پر انتخابی نتائج کے اعلان میں تاخیر کی کوششوں کا الزام عائد کیا ہے۔

 باب وائر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کا الیکشن آفس انتخابی نتائج کی تصدیق کے عمل کو موخر کرنے کا حق نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام ناممکن ہے کیونکہ ریاستوں میں صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کے لیے وقت معین ہے۔
 باب وائر نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کا الیکشن آفس روزانہ ایک نہیں بلکہ دو دو بار شکست کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ٹرمپ کے الیکشن آفس نے اب امریکی جمہوریت کی دھجیاں اڑانے پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔
امریکہ میں انتخابی نتائج کی تصدیق کے لیے مہلت مقرر ہے اور یہ سارا عمل چودہ دسمبر تک مکمل ہو جانا چاہیے، بصورت دیگر الیکٹورل کالج کے اجلاس میں بلایا جائے گا اور اس میں رائے شماری کرائی جائے گی۔
ٹرمپ اور ان کے اتحادی انتخابات کے بعد سے اب تک دھاندلیوں کے اٹھائیس کیس دائر کر چکے ہیں۔

ٹیگس